منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

فضائی آلودگی سے پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے نئی طبی تحقیق میں چونکا دینے والے انکشافات

datetime 11  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)فضائی آلودگی سے پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے۔یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں بتائی گئی۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ فضائی آلودگی کس طرح پھیپھڑوں کے کینسر کا باعث بنتی ہے۔تحقیق کے مطابق گاڑیوں سے جو دھواں خارج ہوتا ہے

اس کے ننھے ذرات پھیپھڑوں کے خلیات میں خوابیدہ تبدیلیوں کو جگانے کا باعث بنتے ہیں اور کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے۔محققین نے بتایا کہ فضائی آلودگی سے پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ تمباکو نوشی کے مقابلے میں کم ہوتا ہے مگر یہ ایسا عنصر ہے جس کی ہم روک تھام نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر زیادہ سے زیادہ افراد کو فضائی آلودگی کی بڑھتی شرح کا سامنا ہے،اس وقت بھی تمباکو نوشی ہی پھیپھڑوں کے کیسز کی سب سے بڑی وجہ ہے مگر چار دیواری کے اندر فضائی آلودگی کے باعث دنیا بھر میں پھیپھڑوں کے کینسر سے 2019 میں 3 لاکھ اموات ہوئیں۔محققین نے بتایا کہ تمباکو نوشی کے بغیر پھیپھڑوں کے کینسر کے کیسز میں ایسی جینیاتی تبدیلیوں کو دیکھا گیا جو صحت مند پھیپھڑوں کے ٹشوز میں بھی نظر آتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ فضائی آلودگی پھیپھڑوں کے کینسر سے منسلک ہے مگر لوگ اسے نظر انداز کردیتے ہیں کیونکہ اس کے پیچھے کا طریقہ کار ابھی تک واضح نہیں۔انہوں نے کہا کہ انسانی صحت پر آلودگی کے اثرات آنکھیں کھول دینے والے ہیں، آپ اسے نظرانداز نہیں کرسکتے، اگر آپ انسانی صحت کو ٹھیک رکھنا چاہتے ہیں تو موسمیاتی صحت کو پہلے ٹھیک کرنا ہوگا۔ تحقیق کے نتائج یورپین سوسائٹی فار میڈیکل Oncology کانفرنس میں پیش کیے گئے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…