واشنگٹن (آن لائن ) امریکا میں ایک شہری نے کتے کو کاٹ لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں ایک 55 سالہ بزرگ اپنے دو کتوں کے ساتھ فٹ پاتھ پر گھوم رہے تھے کہ اسی دوران آوارہ کتوں نے اْن کے کتوں پر حملہ کردیا۔ آوارہ کتوں نے بزرگ کے پالتو جانوروں پر اس قدر زور سے حملہ کیا کہ وہ بری طرح سے زخمی ہوگئے، بڑے کتے نے دونوں بچوں کو کاٹا اور بری طرح سے بھنبھوڑا۔جس کے بعد غصے میں آ کر بزرگ نے آوارہ کتے کو اس قدر زور سے کاٹا کہ اْن کا دانت ہی ٹوٹ گیا۔