اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما مصدق ملک کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مصدق ملک کی گاڑی کو حادثہ سیکرٹریٹ چوک میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، حادثے کے نتیجے میں گاڑیوں کو معمولی نقصان پہنچا ہے، پولیس موقع پر موجود ہے۔