منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

ایف آئی اےکی لیفٹیننٹ جنرل (ر)امجد شعیب سے تفتیش، فون کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب سے ان کے وی لاگ پر تفتیش کی۔ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو ایف آئی اے آفس طلب کیا گیا اور ان سے ڈپٹی ڈائریکٹرایازخان کی

سربراہی میں 5 رکنی ٹیم نے پوچھ گچھ کی۔ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے ٹیم نے امجد شعیب سے تقریباً 5 گھنٹوں تک سوال جواب کیے اور ان کا موبائل فون لے کر ڈیٹا بھی حاصل کیا گیا۔دوسری جانب لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے بتایا کہ ایف آئی اے نے مجھے 14 ستمبر کیلئے طلبی کا نوٹس بھیجا تھا تاہم میں نوٹس ملنے پر رضاکارانہ طور پر 9ستمبرکو ہی ایف آئی اے آفس چلاگیا۔انہوں نے کہاکہ ایف آئی اے ٹیم نے پیشہ ورانہ اندازمیں سوال جواب کیے، قطر میں پاکستانی و اسرائیلی طیارے سے متعلق میرے بیان اور ویڈیوپر سوال کیے گئے۔امجد شعیب نے کہاکہ میں نے اپنی ویڈیومیں کہاتھادفترخارجہ اس پروضاحتی بیان جاری کرے۔واضح رہے کہ امجد شعیب نے وزیراعظم کی خلیجی ملک کے دورے میں اسرائیلی وفد سے مبینہ ملاقات کی خبر دی تھی۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…