اسلام آباد (این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت کیخلاف چوتھے نمبر پر محمد نواز کو بھیجا، خوش دل کو کیوں نہیں بھیجا؟ کوچ اور کپتان بھی اعتماد دیتا ہے، پرفارمنس سے کھلاڑی بھی اعتماد دیتے ہیں۔ایک انٹرویومیں انضمام الحق نے کہا کہ شاداب آسٹریلیا میں اچھی بولنگ کر سکتا ہے ، رضوان اور بابر پر انحصار کریں گے تو مشکل میں رہیں گے، پاکستان کو چار اور پانچ نمبر پر بیٹسمین کھلانے ہوں گے۔انہوں نے بابر اعظم اور فخر کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ وکٹ پر رکنے کے لیے نہیں بلکہ رنز بنانے کیلئے آئیں۔