منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

ہم میں سے کسی نے نسیم کی حمایت نہیں کی، صرف۔۔۔ نسیم شاہ کے والد کے اہم انکشافات

datetime 11  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیر(این این آئی)پاکستانی پیسر اور ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم کو پہنچانے والے نسیم شاہ کے والد نے کہا ہے کہ کرکٹ کھیلنے پر نسیم کو بہت مارا، ہم اس پر ہنستے تھے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے نسیم کے والد نے بتایا کہ ہمارا خواب تھا نسیم پاکستان کے لیے کھیلے، اللہ نے سبب بنایا۔انہوں نے کہا کہ جب اس کی والدہ حیات تھیں تو یہ کہا کرتا تھا کہ دیکھئے گا ایک دن میں پاکستان کی طرف

سے کھیلوں گا تو ہم ہنستے تھے کہ دیر کا آدمی پاکستانی ٹیم میں کیسے جائے گا’۔نسیم کے والد نے کہا کہ میں نے کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے نسیم کو کئی بار مارا پیٹا کہ اپنی تعلیم پر فوکس رکھو، اس نے دسویں تک تعلیم حاصل کر رکھی ہے، میں چاہتا تھا کہ وہ باہر نوکری کے لیے جائے۔کرکٹر کے والد نے کہا کہ نسیم میں بہت ٹیلنٹ تھا، نسیم جب قومی ٹیم میں گیا تو سب کو اس پر فخر ہوا، ہم میں سے کسی نے نسیم کی حمایت نہیں کی، صرف اس کا بھائی تھا جو اسے چھپ کر پیسے دے دیا کرتا تھا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے خلاف میچ میں اس کے لیے میں نے بہت دعا کی، مجھے لگا خواب دیکھ رہا ہوں، پہلے نہیں جانتا تھا کہ کرکٹ کیا ہے، بولنگ اور بیٹنگ کیا ہے جب بیٹا گیا تو پتہ چلا۔انہوں نے کہا کہ میں نے نسیم سے کہا تمہاری شادی کا سوچ رہے ہیں تو اس نے کہا ابھی 4 سے 5 سال تک میرا کوئی ارادہ نہیں ہے، مجھے صرف کرکٹ کھیلنا ہے، بعد میں دیکھوں گا، وہ کہتا ہے بیوی کا بندوبست کروں یا کرکٹ کا۔نسیم کے والد نے کہا کہ والدہ نسیم کی بہت بڑی حمایتی تھیں، وہ اپنی ماں کو بہت یاد کرتا ہے، اسے یاد کرکے وہ بہت روتا ہے، کہتا ہے اگر ماں ہوتی تو مجھے پاکستانی کٹ میں دیکھ کر بہت خوش ہوتیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…