چین میں قیام کے سات برسوں میں اپنی آنکھوں سے بڑی تبدیلیاں دیکھی ہیں،پاکستانی طالب علم نے ترقی کا راز بتا دیا

9  ستمبر‬‮  2022

بیجنگ (این این آئی) پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمد فہد بقا چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف ایرو اسپیس انفارمیشن انوویشن میں پی ایچ ڈی کے طالب علم ہیں۔چین میں قیام کے سات برسوں میں انہوں نے اپنی آنکھوں سے بڑی تبدیلیاں دیکھی ہیں اور ان کے خیال میں

چین کی تیزرفتار ترقی کا انحصار چینی عوام کی محنت اور خدمت کے جذبات سے وابستہ ہے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق گزشتہ سال نومبر میں چین نے پائیدار ترقیاتی ایجنسی کے لیے پہلا سائنس سیٹلائٹ لانچ کیا جس سے ڈیٹا کا پوری دنیا میں اشتراک کیا جائے گا۔محمد بقا کے انسٹی ٹیوٹ نے اس سیٹلائٹ کی تیاری میں حصہ لیا تھا اور انہیں اس بات پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اس شعبے میں ٹیکنالوجی سے ترقی پذیر ممالک کی مدد کرتا آرہا ہے۔گزشتہ سال جون میں انہوں نے مختلف ممالک کے پچاس سے زائد نوجوانوں کے ساتھ چین کے شمال مغربی علاقے کے دیہات کا دورہ کیا اور چینی عوام کی محنت سے متاثر ہو کر اپنے ساتھیوں کے ساتھ چینی صدر شی جن پھنگ کے نام ایک خط بھیجا۔بڑی خوشی کی بات ہے کہ انہیں بہت جلد صدر شی کا جوابی خط ملا۔محمد فہد بقا نے کہا کہ جناب شی جن پھنگ نے اپنے جوابی خط میں لکھا کہ “خوشحالی کے لیے محنت کرنی ہوگی۔” اس جملے سے وہ بہت متاثر ہیں۔ان کے خیال میں چین کی ترقی میں عوام کی انتھک کوششوں اور خدمت کے بے لوث جذبات کا بہت کلیدی کردار ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…