منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

سیلاب متاثرین کو کھانا کھلاتے وقت ریکارڈنگ کیے جانے پرعمران خان پر تنقید

datetime 6  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چند سیلاب متاثر بچوں اور افراد کو ٹیبل پر بٹھا کر کھانا کھلانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیاعمران خان کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں

انہیں نصف درجن سے زائد بچوں اور افراد کو ایک ٹیبل پر بٹھاکر کھانا کھلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان خود سیلاب متاثرین کو کھانا پلیٹوں میں نکال کر دے رہے ہیں اور کھانا کھاتے افراد موبائل اور ویڈیو کیمرے پکڑے ہوئے ہجوم نے گھیر رکھا ہے۔ویڈیو میں عمران خان کے ہمراہ دیگر پارٹی رہنمائوں اور ان کے سیکیورٹی گارڈز کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں صاف دکھائی دیتا ہے کہ کھانا کھانے والے متاثرین بہت کم جب کہ ان کی ویڈیو بنانے والے افراد زیادہ ہیں اور انہیں دیکھنے والے افراد کی تعداد بھی ان سے زیادہ ہے۔مذکورہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کئی لوگوں نے عمران خان پر تنقید کی اور اس عمل کو متاثرین کی تضحیک قرار دیا۔ایک خاتون نے ان کی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اسے تکلیف دہ قرار دیا اور لکھا کہ یہ سچ ہے کہ بعض افراد کو کھانے کو ہاتھ لگانے سے قبل خود کو تماشے کے طور پر بیچنا پڑتا ہے۔بعض افراد نے ان کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہیں قوم کا تماشہ بنانے والا سیلفی ٹولہ قرار دیا جب کہ بعض نے ویڈیو کو تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے لکھاکہ شوباز کہتے کہتے خود رنگ باز بن گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…