لاہور ( این این آئی) سینئر سیاستدان جہانگیر خان ترین کی جانب سے جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لئے 50لاکھ روپے کی امداد عطیہ کی ۔جہانگیر ترین نے تونسہ کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد عطیہ کی گئی ۔ جہانگیر ترین نے امدادی رقم سابق رکن قومی اسمبلی تونسہ خواجہ شیراز محمود کے حوالے کی ۔ جہانگیر ترین اس سے پہلے بھی سیلاب متاثرین کیلئے 10کروڑ کی امداد عطیہ کر چکے ہیں ۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اس وقت سب سے زیادہ ضروری ہے ، اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد کے لئے ہم سب کو آگے آنا ہوگا۔