اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

سبزی فروش آلوؤں کا وزن کیسے بڑھاتے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی

datetime 6  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے آئے روز کوئی نہ کوئی نئی مشکل کھڑی ہوتی ہے، پیٹرولیم مصنوعات اور ڈالر کی قدر میں اضافہ ہونے سے بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتیں بھی بڑھ چکی ہیں، عوام کی جیبیں خالی کرنے کے لئے منافع خور مافیا نے

ایک اور نیا کام شروع کردیا ہے، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی جس میں ایک سبزی فروش کوآلوؤں پر مٹی لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔مہنگائی کی وجہ سے اب یہ ممکن نہیں رہا کہ دو وقت کا کھانا کھا سکیں۔ پاکستان کے ادارہ برائے شماریات کی جولائی کے مہینے کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی 14 سال کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے۔ادارے نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق جولائی میں مہنگائی کی شرح 24.9 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ایک ماہ میں شہروں میں سبزیاں 25.14 فیصد اور دال چنا 13.87 فیصد مہنگی ہوئیں ہیں۔اس دوران پیاز 14 فیصد، آلو 11 فیصد، گندم 9.76 فیصد، دال ماش 10 فیصد اور دال مسور نو فیصد مہنگی ہوئی ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک سبزی فروش کو آلوؤں پر مٹی لگاتے دیکھا جاسکتا ہے،ٹوئٹر پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا’بے ایمانی ہمارے ڈی این اے میں ہے، نیچے سے اوپرتک جس کا جتنا بس چلتا ہے اتنا ایمان ہے، ایک سبزی فروش آلو کے اوپر مٹی لگا کر اس کا وزن بڑھا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ایک کلو پر آدھا پاؤ بچ جائے، اگر اتنی محنت وہ گاہکوں کو اپنی طرف بلانے کی کوشش کرے تو اسے یہ بے ایمانی نہ کرنی پڑے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…