اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی نژاد عالمی شخصیات بھی سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز جمع کرنے میں مصروف

datetime 6  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)پاکستانی نژاد امریکی و برطانوی شوبز و فنون لطیفہ سے وابستہ شخصیات نے بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے فنڈز جمع کرنا شروع کردیے۔پاکستانی نژاد لکھاری قاسم راشد نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے آن لائن فنڈز جمع کرنے کا پروگرام شروع کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ جب پیرس میں ایک کیتھڈرل کے لیے ایک ارب ڈالر جمع کیے جا سکتے ہیں

تو بے گھر ہونے والے 5 کروڑ پاکستانیوں کے لیے بھی ہم فنڈ جمع کر سکتے ہیں۔قاسم راشد نے دنیا بھر کے لوگوں کو بے گھر ہونے والے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے آنے کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ سیلاب نے کروڑوں لوگوں کو بے گھر کردیا۔ان کی طرح پاکستانی نڑاد امریکی ہولی وڈ اداکار کمیل ننجیانی نے بھی سیلاب متاثرین کی بحالی اور مدد کے لیے فنڈز جمع کرنے کا پروگرام شروع کردیا۔انہوں نے بھی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آن لائن فندز جمع کرنا شروع کیے اور لوگوں کو اپیل کی کہ وہ ان کے فنڈ میں زیادہ سے زیادہ پیسے جمع کروائیں تاکہ لاکھوں لوگوں کی زندگی بحال ہوسکے۔ان کی طرح پاکستانی نژاد برطانوی ہولی وڈ اداکارہ جمیلہ جمیل نے بھی پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور انسانی المیے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لوگوں کو مدد کی اپیل کی۔انہوں نے پاکستانی سیلاب کی عالمی میڈیا میں کوریج نہ ہونے کا شکوہ بھی کیا اور لکھا کہ ایک تہائی پاکستان ڈوب چکا ہے اور 5 کروڑ لوگ پہلے مرحلے میں بے گھر ہو چکے ہیں اور تاحال لوگوں کے بے گھر ہونے کا سلسلہ جاری ہے مگر عالمی میڈیا میں اس کی خبر تک نہیں۔جمیلہ جمیل نے مداحوں کو یہ اپیل بھی کی کہ وہ ان کی ٹوئٹ میں ان تنظیموں اور اداروں کے لنکس شیئر کریں جو سیلاب متاثرین کی مدد میں پیش پیش ہیں، تاکہ دنیا بھر کے لوگ ان تنظیموں کی مدد کر سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…