اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی پیشکش

datetime 6  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی( آن لائن ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وفد نے ملاقات کی،امریکی وفد نے مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی پیشکش کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی کانگریس رکن شیلا جیکسن سمیت

امریکی وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔امریکی وفد نے آرمی چیف سے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر افسوس کااظہار کیا۔امریکی وفد نے سیلاب سے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق امریکی وفد نے مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی پیشکش کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔آرمی چیف کہنا ہے کہ عالمی شراکت داروں کی مدد متاثرین کی بحالی میں اہم ہوگی۔امریکی وفد نے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا بھی دورہ کیا۔ وفد کو امدادی اور ریسکیو آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…