سرینگر ( آن لائن)یوم دفاع پر مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں نے شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی کی تصاویر آویزاں کردیں۔حریت رہنماعبدالحمید لون نے بتایا کہ کشمیریوں نے سڑکوں اور راستوں پرپوسٹرزآویزاں کردیئے ہیں ، مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ،ان کا کہنا تھا کہپوسٹرزمیں شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی کی تصاویربھی موجودہیں، سری نگر،پلوامہ،بڈگام اوروادی کے دیگرعلاقوں میں پوسٹرز چسپاں کئے گئے ہیں، وادی کے مختلف علاقوں میں بھارتی قابض افواج نے پکڑ دھکڑ شروع کردی ہے۔بھارتی افوج ویڈیوزمیں تصاویر لگانے والے نوجوانوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔