اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وفاقی وزیر و رہنما تحریک انصاف اسد عمر نےکہا ہے کہ 6 ستمبر 1965 کو پہلا بھارتی شہر میرے والد جنرل غلام عمر نے فتح کیا تھا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ 6 ستمبر 1965 کو پہلا بھارتی شہر جس پر پاکستان نے قبضہ کیا وہ کھیم کرن تھا، اس محاز پر پاکستان فوج کی 11 ڈویژن جنگ لڑ رہی تھی، میرے والد 65 کی جنگ میں اس ڈویژن کے کرنل سٹاف تھے۔
6 ستمبر 1965 کو پہلا بھارتی شہر جس پر پاکستان نے قبضہ کیا وہ کھیم کرن تھا. اس محاز پر پاکستان فوج کی 11 ڈویژن جنگ لڑ رہی تھی. میرے والد 65 کی جنگ میں اس ڈویژن کے کرنل سٹاف تھے. pic.twitter.com/FVGWLoKas3
— Asad Umar (@Asad_Umar) September 6, 2022