ممبئی (این این آئی) بھارتی کھلاڑی ارشدیپ سنگھ نے قومی ٹیم کے کھلاڑی آصف علی کا آسان کیچ چھوڑ کر ناصرف پورے پاکستان بلکہ شوبز ستاروں کا بھی دل جیت لیا ہے
،جہاں بھارتی سوشل میڈیا پر اس وقت بھارتی سکھ بائولر ارشدیپ سنگھ کے خلاف نفرت انگیز تبصروں کا سلسلہ جاری ہے وہیں پاکستانی میڈیا پر ارشدیپ سنگھ کو سراہا جا رہا ہے۔ارشدیپ سنگھ کے نام کا ہیش ٹیگ اس وقت پاکستان میں ٹوئٹر پر سرِ فہرست ہے۔
ایسے میں پاکستا نی اداکار بھی ارشدیپ سنگھ کے گن گا رہے ہیں اور انہیں پاکستانی ٹیم کا ہی معاون کھلاڑی قرار دے رہے ہیں۔
اداکار و میزبان مصطفی کمال کا اپنے سوشل میڈیا اکانٹ ٹوئٹر پر ارشدیپ سنگھ سے متعلق کہنا ہے کہ اللہ آپ کو خوش رکھے۔
مصطفی کمال نے ارشدیپ سنگھ کو مین آف دی میچ بھی قرار دے دیا ہے۔دوسری جانب اداکار فیروز خان کا
کہنا ہے کہ سردار جے اپنے بندے ہیں۔فیروز خان نے اپنے ٹوئٹر پر پاکستانی کھلاڑی رضوان کی تعریف بھی کی ہے۔