اسلام آباد(آن لائن) پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کے قومی اسمبلی کے نو حلقوں سے الیکشن لڑنے کے خلاف آئینی درخواست عدالت عظمیٰ میں دائر کر دی گئی ہے۔
درخواست شہری آصف محمود کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے ایک ایسے وقت میں قومی اسمبلی کی نو سیٹوں پر الیکشن کا اعلان کیا ہے جب وہ اور ان کی جماعت قومی اسمبلی سے بائیکاٹ پر ہیں،ایک شخص پہلے ہی رکن اسمبلی ہے
،بطور رکن اسمبلی ضمنی الیکشن کیسے لڑ سکتا ہے ، ان حلقوں کے ضمنی الیکشن میں عمران خان کی کامیاب ہونے کی صورت میں وہ صرف ایک سیٹ رکھ سکتے ہیں
اور باقی سیٹوں پر الیکشن کمیشن کو دوبارہ الیکشن کرانا پڑے گاجو وقت اور عوام کے پیسے کے ضیاع کے مترادف ہے،
عمران خان کو ضمنی الیکشن سے پہلے قومی اسمبلی کی سیٹ چھوڑنی پڑے گی ، عدالت عظمٰی ضمنی الیکشن میں ایک شخص کے
نو حلقوں میں انتخاب لڑنے پر پابندی عائد کرے۔ درخواست میں عمران خان اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے۔