اسلام آباد،سری نگر (این این آئی)بھارت کی حراست میں موجود حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت پر نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔تفصیلات کیم طابق گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
۔پاکستان کی جیت پر بھارت کی قید میں موجود حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ٹوئٹر پر پاکستان اور بھارت کے میچ کے زرلت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ باپ باپ ہوتا ہے۔یاسین ملک کی اہلیہ نے اپنی ٹوئٹ میں ایشیا کپ، باہر اعظم، محمد رضوان اور ویرات کوہلی سمیت متدد ٹیگ بھی استعمال کیے۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن مقبوضہ کشمیر میں بھی بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کو پاکستان سے شکست کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھی نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور خوشی میں پٹاخے چلائے گئے۔جشن کے دوران نوجوانوں نے مقبوضہ کشمیر کے متعدد مقامات پر اللہ اکبراورپاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں بھی مختلف مقامات پر بڑی اسکرینوں پر پاک بھارت میچ دیکھا گیا اور پاکستان کی جیت کی خوشی میں جشن بھی منایا گیا۔اس حوالے سے لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کی جانب سے ویڈیو کے ہمراہ ایک ٹوئٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان جب بھی ہندوستان کو میچ ہراتا ہے جیت کی اصل اور بے مثال خوشی مقبوضہ کشمیر میں منائی جاتی ہے۔وفاقی وزیر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ کشمیری ہم سے بڑے پاکستانی ہیں، جدوجہد آزادی کشمیر کو سلام۔خواجہ سعد رفیق کی شیئر کی گئی ویڈیو میں کشمیریوں کو پاکستانی جھنڈے لہراتے اور پٹاخے جلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔