کوالالمپور (آن لائن) ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق نے شاہی معافی کی درخواست دی ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ملائشین پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اپنے بیان میں کہا ہے نجیب رزاق نے شاہی معافی کی درخواست دے دی ہے ۔
انہوں نے کہا انہیں بدعنوانی کے الزام میں 12 سال کی جیل بھیجے جانے کے دو ہفتے سے بھی کم وقت گزرا ہے۔ملائیشیا کی اعلیٰ ترین عدالت نے 23 اگست کو 69 سالہ نجیب کی جانب سے ریاستی فنڈ 1 ملائیشیا ڈیولپمنٹ برہاد میں اربوں ڈالر کے اسکینڈل سے منسلک کیس میں بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر اپنی سزا کو کالعدم قرار دینے کی اپیل مسترد کر دی تھی۔نجیب رزاق جن پر تقریباً 50 ملین ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے نے مسلسل غلط کام کرنے سے انکار کیا ہے۔پارلیمنٹ کے سپیکر اظہر عزیزان ہارون نے کہا کہ نجیب اس وقت تک قانون ساز رہیں گے جب تک دائر کی گئی معافی کی درخواست پر فیصلہ نہیں ہو جاتا۔ انہوں نے کہا کہ نجیب اپنی نشست سے صرف اس صورت میں محروم ہو جائیں گے جب درخواست مسترد کر دی جائے ۔نجیب کے وکیل نے تصدیق کی کہ درخواست دائر کر دی گئی ہے لیکن مزید تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔ نجیب رزاق کو اب بھی چار دیگر مقدمات کا سامنا ہے، جن میں سے تمام میں جیل کی سزائیں اور بھاری مالی جرمانے ہیں۔