ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

اردن میں لائن مشقیں شروع پاکستان سمیت27 ممالک کی شرکت

datetime 5  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمان (این این آئی )اردن کی میزبانی میں شروع ہونے والی ایجرلائن فوجی مشقیں چار ستمبر15 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ ان مشقوں میں امریکا، برطانیہ اور فرانس سمیت 27 ممالک شرکت کر رہے ہیں۔ ان مشقوں کا مقصد دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے آپریشنز میں حصہ لینا اور خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیاری کرنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اردن کی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ

مملکت کی سرزمین پر منعقد ہونے والی مشقوں کا یہ دسواں دور04 سے 15 ستمبر تک ہوگا، جس کا مقصد دہشت گردی سے نمٹنے، سکیورٹی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے شعبے میں مشترکہ کوششیں کرنیاور سکیورٹی کے خطرات اور بحرانوں کا جواب دینے کے لیے مختلف ممالک کی ایجنسیوں اور اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ “یہ مشقیں ایسے منظرناموں پر تیار کی گئی ہیں جو حقیقت، حالات اور پوری دنیا کو درپیش چیلنجز، بشمول دہشت گردی کے خطرے اور مختلف اقسام کے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے استعمال جیسے نئے خطرات سے نمٹنے کی نمائندگی کرتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مشق کے دوران بہت سے اجلاس اور سیمینار منعقد کیے جائیں گے جو سینیر فوجی رہ نماں اور شخصیات کو اکٹھا کریں گے، اور اس کا مقصد دنیا کو سلامتی کے محاذ پر درپیش اہم ترین مسائل اور مخمصوں پر تبادلہ خیال کرنے اور ان سے نمٹنے کے طریقوں پر بحث کریں گے۔یہ مشقیں اردن کی مسلح افواج، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، کنگ عبداللہ سینٹر فار اسپیشل آپریشنز ٹریننگ، اور نیشنل سینٹر فار سکیورٹی اینڈ کرائسز مینجمنٹ کے شعبوں میں منعقد کی جا رہی ہیں، جن میں زمینی، فضائی اور سمندر کے مختلف قسم کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔بیان کے مطابق ان مشقوں میں جرمنی، اٹلی، جاپان، ناروے، قازقستان، آسٹریا، سویڈن، قبرص، کینیا، یونان، پولینڈ، بیلجیم، پاکستان، آسٹریلیا، سعودی عرب، عراق، لبنان، متحدہ عرب امارات، بحرین ، کویت، عمان اور مراکش، اردن حصہ لے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…