ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

بھارت،ٹاٹا سنز کے سابق چیئرمین سائرس مستری سڑک حادثے میں ہلاک

datetime 5  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارت کے معروف صنعتی کاروباری گروپ ٹاٹا سنز کے سابق چیئرمین 54 سالہ سائرس مستری تجارتی دارالحکومت ممبئی کے قریب ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہو گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ حادثہ ممبئی سے قریبا 100 کلومیٹر دور واقع قصبے پالگھر میں پیش آیا ہے۔

پالگھر کے اعلی پولیس عہدہ دار بی پاٹل نے بتایا کہ مستری تین دیگر افراد کے ساتھ گجرات سے ممبئی جا رہے تھے۔ممبئی پولیس کے ایک سینئر عہدہ دار نے بتایا مستری کی کار تیزرفتاری کے سبب شاہراہ میں ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی تھی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔مستری کے اہل خانہ اور ٹاٹا سنز نے فوری طور پر حادثے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔مستری کے انتقال کی خبر ملتے ہی بھارت کے متعدد ممتاز سیاست دانوں اور صنعت کاروں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔بھارت کے سڑک ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری نے ایک ٹویٹر پوسٹ میں کہا کہ ریاست مہاراشٹر کے علاقے پالگھر کے قریب ایک سڑک حادثے میں ٹاٹا سنز کے سابق چیئرمین سائرس مستری جی بدقسمتی سے چل بسے ہیں۔ان کی موت کے بارے میں جان کربہت دکھ ہوا ہے۔واضح رہے کہ سائرس مستری کو 2016 میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی بغاوت میں ٹاٹا سنز کے چیئرمین کے عہدے سے معزول کردیا گیا تھا۔اس کے بعد ایک طویل قانونی کش مکش چھڑ گئی تھی جس پر بالآخر بھارت کی اعلی عدالت نے ٹاٹا گروپ کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ٹاٹا سنز300 ارب ڈالر مالیت کے کاروباری اثاثوں کے مالک ہیں۔ٹاٹا گروپ کی ہولڈنگ کمپنی نمک سے سافٹ ویئر تک مختلف کاروبار کرتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…