ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کی فضائی تاریخ کی سب سے بڑی چوری کا واقعہ سامنے آگیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)دبئی سے پاکستان لایا جانے والا دو کروڑ روہے مالیت کا سونا دوران پرواز چوری ہوگیا، پرواز اترنے پر تلاشی کے باوجود سیکیورٹی حکام سونا برآمد نہ کرسکے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی فضائی تاریخ کی سب سے بڑی چوری کا واقعہ سامنے آگیا، دوران پرواز جیولر کا دو کروڑ روپے مالیت کا

1542 گرام سونا چوری ہوگیا۔نجی ایئرلائن کی پرواز نمبر ای زید 335 سے کراچی آنے والے مسافر جیولر محمد مونس نجی ایئرلائن کی پرواز سے چار ستمبر کی سہ پہر کراچی آرہا تھا۔متاثرہ جیولر نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دورانِ پرواز سیٹ کے اوپر لگیج میں رکھے بیگ سے ڈیڑھ کلو سونا غائب ہوا۔محمد یونس نے کہا کہ سونے کی گمشدگی کی اطلاع فوری طور پر طیارے کے عملے کو دی، جس پر عملے نے سیکیورٹی حکام کو مطلع کیا اور جہاز لینڈ کرنے کے بعد سونے کی تلاش میں پاکستان ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے مسافروں کی سو فیصد اسکیننگ کی تاہم سونا برآمد نہ ہوسکا۔ذرائع کے مطابق مسافر محمد مونس قانونی طریقے سے ایکسپورٹ کیے گئے زیورات کی نصف قیمت سونے کی شکل میں واپس لارہا تھا اور سونے کی پاکستان آمد کے بارے میں کسٹم حکام کو پیشگی اطلاع دی گئی تھی، سونا کراچی کے نورتن جیولر کی ملکیت تھا۔ڈیوٹی پر تعینات کسٹم حکام نے بتایا کہ مسافر کی رپورٹ پر جہاز کی تفصیلی تلاشی لی گئی اور تمام مسافروں اور سامان کی بھی 100 فیصد سکریننگ کی گئی تاہم سونا کسی مسافر سے برآمد نہ ہوسکا کسٹم حکام نے امکان ظاہر کیا کہ چوری کا واقعہ دبئی ایئرپورٹ سے روانگی کے وقت پیش آیا ہو تاہم متاثرہ مسافر کا دعویٰ ہے کہ دوران پرواز سونے کی موجودگی کی تصدیق کی تھی سونا دوران پرواز ہی چوری ہوا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…