ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان دوسروں کی مونچھوں بارے باتوں سے گریز کریں طارق بشیر چیمہ کا کپتان پر پلٹ کر جوابی وار

datetime 4  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل اور وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیرچیمہ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دوسروں کی مونچھوں کے بارے میں الٹی سیدھی باتوں سے گریز کریں وہ اس طرح کی گفتگو سے اپنے بارے میں غلط فہمیاں پیدا

ہونے کا موقع فراہم کرتے ہیں کسی مرد کو دوسروں کی مونچھوں پر اعتراض زیب نہیں دیتا۔ روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی خبر کے مطابق بہاولپور میں عمران کے جلسے میں شرکاء کی تعداد اور تقریر کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جہلم، سرگودھا اورگجرات کے بعد اب بہاولپور میں بھی عمران کا جلسہ فلاپ رہا ہے ایسے ناکام جلسوں نے ثابت کیا ہے کہ تحریک انصاف کا بلندی سے پستی کا سفر شروع ہو گیا ہے۔عمران کو قبل ازیں آصف علی زرداری کی مونچھوں سے تکلیف محسوس ہوتی تھی جس کا وہ اپنے جلسوں میں ذکر کرتے تھے اب ان کی مونچھیں انہیں تکلیف پہنچا رہی ہیں۔ عام لوگ اسے نہیں سمجھ سکیں گے انہوں نے دعویٰ کیاکہ جہلم، سرگودھا اورگجرات کے بعد اب بہاولپور میں بھی عمران کا جلسہ فلاپ رہا ہے ایسے ناکام جلسوں نے ثابت کیا ہے کہ تحریک انصاف کا بلندی سے پستی کا سفر شروع ہو گیا ہے اور اس میں تیزی آرہی ہے عوام کو پتہ چل چکا ہے کہ عمران اور اس کے ساتھی پاکستان کے دشمن ہیں وہ ملک کو پہلے ہی ناقابل تلافی گزند پہنچا چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…