بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

معروف آسٹریلوی کرکٹر کا سیلاب زدگان کیلئے فنڈز جمع کرنیکا اعلان

datetime 3  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا(این این آئی)پاکستانی نژاد آسٹریلوی کھلاڑی فواد احمد نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے فنڈز جمع کرنے کا اعلان کر دیا۔لاہور قلندرز کے فاتح کھلاڑی نے سوشل میڈیا پر مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز جمع کرنے کے لیے وہ اپنی جرسیاں نیلامی کے لیے پیش کریں

گے اور جمع ہونے والی رقم متاثرین کی طرف بھیج دی جائے گی۔ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ تصور کریں کہ اگر ہم میں سے ہر شخص ایک ڈالر عطیہ کرتا ہے، تو کچھ ہی وقت میں ہم ایک ملین ڈالر اکٹھا کر سکیں گے جس سے بہت سے لوگوں کی مدد ہو سکے گی۔فواد احمد نے کہا کہ فنڈز جمع کرنے کے لیے اپنی تین جرسیاں نیلامی کے لیے پیش کروں گا جس کے لیے لوگ مجھے پرائیویٹ میسج پر بولی کی رقم بتا سکتے ہیں ،زیادہ بولی والی رقم سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کروں گا۔واضح رہے کہ فنڈز جمع کرنے کے لیے فواد احمد نے اپنا اکاؤنٹ نمبر بھی ٹویٹر پر شیئر کیا ہے۔آسٹریلیا میں رواں سال ہونے والا مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 18 اکتوبر سے شروع ہوگا جس کا فائنل میچ 13 نومبر کو کھیلا جائے گا، جسے اسٹیڈیم میں براہ راست دیکھنا مداحوں کی شدید خواہش ہوتی ہے۔مذکورہ ٹورنامنٹ 18 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا کے سات شہروں میں کھیلا جائے گا جس میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…