منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات کی ایک بار پھر بارشوں کی پیشگوئی بحیرہ عرب سےکم شدت کی ہوامشرقی اوروسطی علاقوں میں داخل ہوگئی

datetime 3  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن)بحیرہ عرب سےکم شدت کی ہوامشرقی اوروسطی علاقوں میں داخل ہوگئی ، میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔آج رات سے منگل تک آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان ،

اسلام آباد ،راولپنڈی ،مری ، چکوال میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے اٹک ، جہلم ،سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی۔ اتوار اور پیر کو دیر ،کوہستان، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، ہری پور میں بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خدمات کی فراہمی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹروزیر اعظم شہباز شریف نے لکھا کہ وفاقی ادارے متاثرہ مواصلاتی نظام کی بحالی میں مصروف عمل ہیں اور تمام سرکاری افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خدمات کی فراہمی کے لیے کوششیں جاری ہیں جبکہ نیشنل ہائی وے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور پی ٹی اے نے مشکلات کے باوجود کام کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب سے بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا میں بجلی کے نظام کو نقصان پہنچا ہے جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بڑا چیلنج تھا۔ سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…