لاہور( این این آئی)مناواں میں دس سالہ بچی کی سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہونے کا کیس نیا رخ اختیار کر گیا ،پوسٹمارٹم رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔ پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ بچی سے زیادتی کی دو مرتبہ کوشش کی گئی تھی، زیادتی کے بعد بچی کوپانی میں غوطہ دے کر قتل کیا گیا۔لاش سے ملنے والے شواہدکوفرانزک ایجنسی بھجوادیاگیا۔ پولیس کے مطابق فرانزک رپورٹ میں مزید حقائق کا تعین ہوسکے گا۔سوئمنگ پول سے10سالہ بچی کی لاش 28 اگست کو ملی تھی ۔بچی کے قتل کے شبہ میں سوئمنگ پول کا مالک گرفتار ہے جبکہ سوئمنگ پول کے مفرور ملازم اسلم کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔