ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ جب ان کی شادی اداکارہ دپیکا پڈوکون سے نہیں ہوئی تھی اور جب وکی کوشل نے بھی کترینہ کیف سے شادی نہیں کی تھی تب لوگ انہیں اور وکی کوشل کو طعنے دیا کرتے تھے۔
رنویر سنگھ نے 31 اگست کو ہونے والے فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب کی میزبانی کی اور اس دوران انہوں نے اپنی زندگی کے کئی راز بھی بیان کیے۔ایوارڈز تقریب میں رنویر سنگھ کو بہترین اداکار کا ایوارڈ بھی ملا جب کہ ان کی اہلیہ دپیکا پڈوکون بھی ایوارڈ لے اڑیں جب کہ وکی کوشل بھی ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔تقریب کی میزبانی کے دوران رنویر سنگھ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ آنے والی فلم ‘تخت’ میں وہ اور وکی کوشل دونوں بھائی کے روپ میں دکھائی دیں گے۔بھارتی اخبار ‘انڈین ایکسپریس’ کے مطابق تقریب کی میزبانی کے دوران رنویر سنگھ نے خود اور وکی کوشل کو خوش قسمت ترین انسان بھی قرار دیا اور کہا کہ وہ دونوں شہزادوں کی زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے خود کو اور وکی کوشل کو خوبصورت اور دراز قد کے نوجوان بھی قرار دیا۔