بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

قہوہ قبل از وقت موت کا خطرہ کم کردیتا ہے،برطانوی تحقیق میں حیران کن انکشاف

datetime 2  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ قہوہ(بلیک ٹی)پینے والے نا صرف صحت مند رہتے ہیں بلکہ ان کی عمر بھی دوسروں کے مقابلے زیادہ ہوتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ تحقیق برطانیہ میں نیشنل کینسر انسٹیٹیوٹ کے سائنس دانوں کی جانب سے کی گئی۔

انہوں نے برطانیہ کے تقریبا 5 لاکھ مرد و خواتین سے چائے کے بارے میں سوال کیا۔سروے میں شامل افراد میں سے 89 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ کالی چائے پیتے ہیں ، یہ تحقیق 2006 سے 2021 کے درمیان کی گئی جس میں سے ابتدائی 5 سال سروے کیا گیا بعد ازاں تقریبا 11 سال تک ان افراد کی نگرانی کی۔تحقیق کے مطابق قہوے میں ایسے مفید مادے ہوتے ہیں جو جسم میں سوزش یا ورم کو کم کرتے ہیں، روزانہ بغیر دودھ کی چائے یعنی قہوے کے دو سے تین کپ استعمال کرنے والے افراد کی دل کی بیماری اور فالج سمیت کسی بھی بیماری سے موت کا خطرہ 9 سے 13 فیصد کم ہو جاتا ہے۔سائنس دانوں کو تجزیے کے دوران معلوم ہوا کہ گرم یا ٹھنڈی چائے پینی سے مذکورہ نتائج میں ذرا بھی کمی نہیں آتی لیکن چائے میں دودھ یا چینی شامل کرنے سے نتائج میں فرق پڑتا ہے۔سائنس دانوں کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ قہوے کے استعمال سے کینسر یا نظام تنفس کے خطرے کو کس حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…