منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی باؤلرز نے ہانگ کانگ کے بیٹرز کا بھرکس نکال دیا، ہانگ کانگ کی ٹیم 38 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی

datetime 2  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیا کپ کے انتہائی اہم میچ میں ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور بابراعظم نے کیا، بابراعظم نے نو رنز بنائے اور احسان خان کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے، فخر زمان نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا لیکن وہ بھی 53 کے سکور پر آؤٹ ہو گئے،

محمد رضوان نے 78 اور خوشدل شاہ نے 35 رنز بنائے اور دونوں ناٹ آؤٹ رہے، اس طرح مقررہ بیس اوورز میں پاکستان نے 193 رنز بنائے اور ہانگ کانگ کو جیتنے کے لئے 194 رنز کا ٹارگٹ دیا، ہانگ کانگ کی جانب سے احسان خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہانگ کانگ نے جب بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کا کوئی بیٹر پاکستانی باؤلرز کا مقابلہ کرنے سے قاصر رہا، اس طرح ہانگ کانگ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں، پاکستانی باؤلرز کی تباہ کن باؤلنگ کی وجہ ہانگ کانگ صرف 38 رنز بنا سکا۔ اس طرح پاکستان نے یہ میچ 155 رنز سے جیت لیا اور فائنل فور میں پہنچ گیا۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بھارتی کپتان روہت شرما پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گھبرائے ہوئے اور شدید دباؤ کا شکار ہیں مجھے نہیں لگتا وہ طویل عرصے کیلئے کپتانی کر پائیں گے۔حفیظ نے روہت شرما سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جس روہت شرما کو ہم نے دیکھا اور جانتے ہیں وہ اس طرح کے نہیں ہیں جس طرح کہ وہ کپتانی کے بعد الجھن میں نظر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روہت شرما پر زیادہ دباؤ ہے جس سے وہ کنفیوژ نظر آتے ہیں ایک طرف انہیں اپنی کھوئی ہوئی فارم کو واپس حاصل کرنے کی فکر ہے تو دوسری طرف ٹیم کی کپتانی کا دباؤہے۔حفیظ نے کہا کہ ہانگ کانگ کے خلاف روہت شرما کی ٹیم نے 40 رنز سے کامیابی حاصل کی تاہم اس فتح کے باوجود کپتان پر دباؤ کے اثرات واضح ہیں وہ کھوئے ہوئے لگتے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ روہت شرما کی گھبراہٹ اور دباؤکو دیکھتے ہوئے میرا خیال ہے کہ وہ زیادہ عرصہ کپتان نہیں رہ پائیں گے حالانکہ ابھی ان کی کرکٹ باقی ہے لیکن ہو سکتا ہے کہ ان سے متعلق کوئی فیصلہ ہو جائے۔واضح رہے کہ ایشیا کپ میں بھارت سپر 4 مرحلے میں اپنا میچ پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ کی فاتح ٹیم کے خلاف اتوار کو کھیلے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…