اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن) سعودی عرب میں دوسری نئی سرکاری ائیر لائن بھی سامنے آگئی ۔ عربین بزنس کی رپورٹ میں ذرائع کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ
نئی سرکاری ائیر لائن عوامی فنڈ کے تحت شروع کی گئی جس کا RIAنام بھی رکھا جا سکتا ہے ۔ نئی ائیر لائن سعودی عرب کی دوسری سرکاری ائیر لائن بن جائے گی جس کی کی بنیاد ریاض ہو گی جبکہ موجودہ قومی کیریئر سعودیہ جدہ سے کام کرتی ہے۔
دوسری جانب یمریٹس ایئرلائن نے جدید ترین پریمیم اکانومی کیبنز پر مشتمل اپنے نئے ریٹروفیٹڈ اے 380 مسافر طیارے چلا نے کا اعلان کیا ہے۔
امارات ایئرلائن رواں سال دسمبر سے پانچ نئے شہروں جن میں نیویارک (جان ایف کینیڈی )، سان فرانسسکو، میلبرن،
آکلینڈ اور سنگاپور شامل ہیں کے لئے پروازیں شروع کرے گی۔حکام کے مطابق ایئر لائن کا مقصد صارفین کو اپنی پریمیم اکانومی سہولیات سے استفادہ کے لییمزید مواقع فراہم کرنا ہے۔
ایئر لائن لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ اور سڈنی کی فضائی خدمات میں مزید پریمیم اکانومی سیٹیں بھی شامل کرے گی، کیونکہ اس کے نئے بہتر کردہ ہوائی جہازوں کو ریفریشڈ کیبنز خدمات میں شامل کیا جائے گا۔