مریدکے ( این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے دعوی سے کہتا ہوں آئندہ عام انتخابات میں عمران خان کا نام تک نہیں ہوگا ، اس کی جھوٹ کی سیاست ختم ہوجائے گی ۔ یہاں خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دن رات کی محنت رنگ لے آئی ہے اورپاکستان ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان جو بارودی سرنگیں بچھا کر گئے ان کو صاف کردیا گیا ہے ،اب عمران خان اور اس کے ٹولے کا یوم حساب قریب ہے ، انہیںجھوٹ لوٹ مار کی سیاست کا حساب دینا ہوگا۔