اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو چیلنج دے دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خواجہ سعد رفیق نے لکھا کہ سیاسی مخالفین کو دیوار میں چُن دینے کی سازشیں کرنیوالوں کا کپتان دیوار کیساتھ لگاجانے کے خوف سے مسلسل رو رہا ہے ۔ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ ہمت ہو تو سازشیوں کے نام ضرور بتانا اور سب سے اوپر اپنا نام لکھنا نہ بھولنا۔
سیاسی مخالفین کو دیوار میں چُن دینے کی سازشیں کرنیوالوں کا کپتان
دیوار کیساتھ لگاۓ جانے کے خوف سے مسلسل رو رھا ھے
ھمت ھو تو سازشیوں کے نام ضرور بتانا
سب سے اوپر اپنا نام لکھنا نہ بھولنا— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) September 2, 2022