حدیقہ کیانی پیسوں سے بھرا گْلک عطیہ کرنے والی بچیوں کا جذبہ دیکھ کر حیران

1  ستمبر‬‮  2022

کراچی(این این آئی) پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی سیلاب زدگان کی امداد کرنے والی بچیوں کا جذبہ دیکھ کر حیران رہ گئیں۔حدیقہ کیانی ان دنوں بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کیلئے اپنی سیلاب زدگان مہم ’وسیلہ راہ‘ کے تحت امدادی سازو سامان

اور عطیات اکھٹا کر رہی ہیں۔تاہم وہ یہ دیکھ کر حیران ہیں کہ جہاں ہر خاص و عام سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے متحرک ہے وہیں ننھے ننھے بچے بھی اپنا پیسوں سے بھرا قیمتی گلک سیلاب زدگان کی خاطر عطیہ کرنے میں پیش پیش ہیں۔حدیقہ کیانی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو ننھی بچیوں نے سیلاب زدگان کی مدد کرنے کی خاطر اپنا اپنا گلّک توڑ کر اس میں جمع رقم وسیلہ راہ کو عطیہ کی۔گلوکارہ نے درد مند دل رکھنے والی ان بچیوں کے جذبے اور کاوش کو خوب سراہا۔یاد رہے کہ حدیقہ اپنی سیلاب زدگان مہم میں خود بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں اور اس کے تمام انتظامات خود سنبھالتی نظر آرہی ہیں گلوکارہ نے سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کا اندازہ وقت سے قبل ہی لگا کر ’وسیلہ راہ‘ مہم کا آغاز کر دیا تھا۔ پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی سیلاب زدگان کی امداد کرنے والی بچیوں کا جذبہ دیکھ کر حیران رہ گئیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…