منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

تباہ کن سیلاب، پاکستان میں 30 لاکھ سے زائد بچوں کی زندگیوں کو خطرہ

datetime 1  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)یونیسیف نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں آئے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے 30 لاکھ سے زائد بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں

اور غذائی قلت کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نجات حاصل کرنے کے لیے مدد کی ضرورت ہے۔یونیسیف متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے خاندانوں اور بچوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پاکستان میں موجود سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔پاکستان میں حالیہ مون سون کی بارشوں سے 33 ملین افراد متاثر ہوئے، جن میں تقریبا 16 ملین بچے شامل ہیں۔350 سے زائد بچوں سمیت 1 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، اور اتنے ہی زخمی ہوئے۔ 2 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ گھر مکمل طور پر اور 6 لاکھ سے زائد جزوی طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ ڈیم اوور فلو ہو گئے اور کچھ بڑے دریاں کے کنارے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے، جس کی وجہ سے گھروں، کھیتوں اور سڑکوں، پلوں، سکولوں، اسپتالوں اور صحت عامہ کی سہولیات سمیت اہم بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو گیا ہے۔پاکستان میں یونیسیف کے نمائندے عبداللہ فادیل کے مطابق جب بھی آفات آتی ہیں تو ہمیشہ سب سے زیادہ بچے خطرے کا شکار ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان سیلابوں نے پہلے ہی بچوں اور خاندانوں کو بہت نقصان پہنچایا ہے، اور صورت حال اور بھی بدتر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیسیف حکومت اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ متاثرہ بچوں کو جلد از جلد ضروری امداد مل جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…