جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

مشرقی بلوچستان کے بعض علاقوں میں پھر سے بارش، 15 مکانات سیلابی ریلے میں تباہ

datetime 31  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)مشرقی بلوچستان کے بعض علاقوں میں پھر سے بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، چمن کے نواحی علاقے کلی اکبر میں 15 مکانات سیلابی ریلے میں تباہ ہوگئے۔چمن کے نواحی علاقے کلی اکبر میں 15 گھر سیلابی ریلے میں مکمل تباہ اور ملبے کے ڈھیر بن گئے۔حکومتی امداد سے مایوس کافی

متاثرین گھر چھوڑ کر نقل مکانی کرگئے، پانی کے ریلے نے گھروں کے اندر سے راستہ بنا لیا جبکہ کچھ متاثرین بوسیدہ گھروں کی اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر ومرمت میں مصروف دکھائی دیئے۔متاثرین کا کہنا ہے کہ پانچ بار سیلابی ریلے آتے رہے مگر حکومت کی جانب سے بلڈوزر اب تک فراہم نہیں کیا گیا، ڈیرہ بگٹی کے سوئی نالہ میں گاڑی بہہ گئی، مقامی لوگوں نے سواریوں کو بچا لیا۔جعفرآباد کا ضلعی ہیڈکوارٹر ڈیرہ اللہ، صحبت پور، سندھ اور ڈیرہ مراد جمالی کی نہروں سے آنے والی سیلابی ریلوں سے ایک ڈیم کی شکل اختیار کرگیا ہے، جعفرآباد میں متاثرین بارش سے پریشان ہیں۔صحبت پور کے سیلاب متاثرین نے ربی کینال اور قومی شاہرہ پر پناہ لے لی ہے سیلابی ریلے سے متاثرین گندم ابال کر اپنے بچوں کو دینے لگے۔ڈیرہ مراد جمالی میں سیلابی ریلہ تباہی مچاتے ہوئے گوٹھ رسول بخش لہڑی میں داخل ہوگیا۔سیلاب چھتر و کوٹ پلیانی میں 25 روز گزرنے کے بعد بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع نہ ہو سکیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…