جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

طوفانی بارشیں اور سیلاب، پنجاب کے 6 اضلاع تباہی و بربادی کی تصویر بن گئے

datetime 23  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر ریونیو نوابزادہ منصور احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے تمام سیلاب متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے جنوبی پنجاب کے راجن پور،تونسہ،ڈیرہ غازی خان اورعیٰسی خیل کے سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے آبیانہ اورمالیہ معاف کرنے

اورسیلاب متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی کے نفاذ کااعلان کیاہے۔ حکومت نے سیلاب متاثرین کو مالی امداد جلد از جلد سیلاب متاثرین تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکو مت پنجاب گھروں،فصلوں اورلائیوسٹاک کو ہونے والے نقصان کا بھی ازالہ کرے گی۔اس سلسلہ میں سروے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کیلئے اضافی فنڈز فراہم کر دئیے ہیں۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی ہدایت پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اورڈی جی پی ڈی ایم اے نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ شروع کر دیا ہے اور وہاں پر تمام انتظامات کی نگرانی کا عمل مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے۔وزیر ریو نیو نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ فی الفور تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔حکومت پنجاب سیلاب سے متاثر ہونے والی سڑکوں کی بحالی کیلئے ہنگامی پلان مرتب کر رہی ہے۔بارشوں کے نئے سلسلے کے پیش نظر ڈیرہ غازی خان،تونسہ،راجن پور میں تمام انتظامات مکمل رکھے جارہے ہیں۔ نوابزادہ منصور احمد خان نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے ضروری سازو سامان اور فوڈ ہیمپرزمتاثرہ علاقوں میں وافرتعداد میں پہنچایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…