سکھر(این این آئی)سکھر ڈویژن کا ریل رابطہ ملک کے دیگر حصوں سے منقطع،ریلوے نے ٹرین آپریشن معطل کردیا ،ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیا ،مسافروں کی جانوں کی حفاظت کے پیچ نظر اقدام کیا ہے ،ریلوے حکام تفصیلات کے مطابق
ریلوے سکھر ڈویڑن کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری ایک پریس بیان کے مطابق گمبٹ اور ٹنڈو مستی ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان مسلسل بارشوں کی وجہ سے ٹریک پر پانی جمع ہے اور ٹریک کی۔زمین پانی جمع ہونے اور بارشوں کی وجہ سے بہت زیادہ نرم۔ہوچکی ہے اس لیے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے اور مسافروں کے جان و مال۔کے تحفظ کے لیے ٹرین آپریشن معطل کیا جارہاہے اور مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیاہے جبکہ مسافروں اور ان کے عزیز و اقارب کی رہنمائی کے لیے کراچی،حیدرآباد،لاڑکانہ ،سبی ،کوئٹہ ،رحیم یار خان ،خانپور ،بہاولپور ،ملتان ،خانیوال ،لاہور ،فیصل آباد ،راولپنڈی اورپشاور میں ہیلپ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں جبکہ سکھر میں ریلوے کنٹرول آفس میں ایمرجنسی ریسپانس سینٹر قائم کیا گیا یے جس کا نمبر 071،9310087 ہے۔