گجرات (آن لائن ) وزیراعظم کے مشیر اور پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری انتقامی اور کردار کشی کیلئے ہوئی تو یہ غلط ہو گا۔ قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اگر قانون توڑا ہے،تو قانون سب کیلئے برابر ہے۔عمران خان سیاسی مخالفین کے ساتھ بیٹھیں گے،انہیں بیٹھنا ہو گا اور بیٹھنا پڑے گا۔ عمران خان تصادم کی طرف جا رہے ہیں جو جمہوریت کیلئے ٹھیک نہیں ہے۔ عمران خان کی تلخ باتوں کا نہ ملک کو فائدہ ہوگا اور نہ ہی کسی اور کا فائدہ ہو گا۔