جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

سیلاب سے متاثرہ عوام کو پاک فوج کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑیںگی، کور کمانڈر بلوچستان آصف غفور

datetime 22  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن)کور کمانڈر بلوچستان آصف غفور نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ عوام کو پاک فوج کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑیںگی مشکل کی اس گھڑی میں عوام انتظامیہ کو ہمیشہ درمیان پائیں گے ان خیالات کااظہارکمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے

گزشتہ شب کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے ہزارہ ٹاون کا دورہ کیا اس موقع پرآئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل امیر اجمل ، کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمن بلوچ، ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن اسمبلی وسیکرٹری اطلاعات قادر نائل ، رکن مرکزی کونسل داود چنگیزی اور ہزارہ برداری کے دیگر معززین بھی موجود تھے کورکمانڈربلوچستان آصف غفور نے ہزارہ ٹاون کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور لوگوں میں گھل مل گئے- انہوں نے علاقے کے درپیش مسائل اور حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے متعلق آگاہی حاصل کی اور ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر انہوں نے علاقہ مکینوں سے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ عوام کو پاک فوج کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی اور مشکل کی اس گھڑی میں عوام انتظامیہ کو ہمیشہ اپنے درمیان پائے گی۔ کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفورنے اس عزام کا اعادہ کیا کہ پاک فوج سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…