منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے دوسرے بڑے شہرمیں لمپی سکن وائرس پھیل گیا

datetime 21  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )پاکستان کے دوسرے بڑے صنعتی شہر فیصل آبادمیں لمپی سکن وائرس پھیل گیا، سینکڑوں جانوروں متاثر، ضلعی انتظامیہ خاموش ، لمپی سکن وائرس کے کا شکار جانوروں کاگوشت شہر اور گردونواح میں فروخت ہونے کا انکشاف ‘

شہری خوف وہراس میں مبتلا ہونے کے ساتھ ساتھ موذی امراض کا بھی نشانہ بننے لگے ‘ ’’سوشل میڈیا پر ‘‘سوشل سرگرمیاں میں مصروف انتظامی افسران حکومت کو ’’سب اچھا ‘‘ کی رپورٹیں بھجوانے میںمصروف تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میںضلعی انتظامیہ ‘ محکمہ لائیو سٹاک کے افسران لمپی سکن وائرس کا شکار مال مویشیوں کی ویکسینیشن کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ‘ لمپی سکن وائرس کی وجہ سے کسانوں مویشی پال افراد کے جانوروں کی تیزی سے اموات تیزی سے بڑھنے لگی ہیں شہر کے گردونواح علاقوں حاجی آباد،ملک پورہ ،امین پور بنگالہ،مکوآنہ ،سمندری سمیت دیگرعلاقوںکسانوں کے جانوروں میں لمپی سکن وائرس کا شکارہورہے ہیں جبکہ لمپی سکن وائرس سے مرنیوالے جانوروں کی باقیات مختلف کھیتوں اور جگہ جگہ پھینکنے کے باعث وبائی اور موذی امراض کا خدشہ بڑھنے لگا ہے‘ ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث مال مویشیوں میں لمپی سکن وائرس کی وجہ سے مویشیوں کی اموات میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے جبکہ جگہ جگہ پڑی باقیات سے موذی اور وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھنے لگا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…