اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی پمز میں منتقلی کے باعث علاج کی غرض سے آئے مریض مشکلات کا شکار ہوگئے ۔ شہباز گل کی سیکورٹی کے لیے کارڈیک وارڈ کا پورا فلور خالی کر دیا گیا، عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔ شہری نے بتایاکہ ایک شخص کی وجہ سے تمام مریضوں کو مشکل میں ڈال دیا گیا، میری والدہ کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے اور وارڈ میں جگہ ہی نہیں۔ شہری نے کہاکہ رش بڑھ جانے کی وجہ سے علاج میں مشکل آ رہی ہے،رش کے باعث والدہ کو کسی پرائیوٹ ہسپتال منتقل کرنے کا سوچ رہا ہوں۔