منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

دفعہ 144 کی خلاف ورزی ،پی ٹی آئی ذمہ داران کیخلاف بڑا فیصلہ

datetime 20  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ریلی نکال کر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر ذمہ داران کے خلاف مقدمات درج کرنیکا اعلان کیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق پی ٹی آئی کی ریلی دفعہ 144 کی خلاف ورزی

ہے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے زیرو پوائنٹ سے ایف نائن پارک تک ریلی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھا تھا، خط کے متن کے مطابق عمران خان نے ریلی کی قیادت کرنا تھی تاہم انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو ریلی کی اجازت دینے سے منع کردیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ترجمان کے مطابق تحریک انصاف نے ریلی کی اجازت اور سکیورٹی کے لیے درخواست دی تھی، ٹھوس وجوہات کی بنا پر ریلی نکالنے اور سکیورٹی دینے سے معذرت کی گئی۔ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں سکیورٹی وجوہات پرکئی روز سے دفعہ 144 نافذ ہے، قیادت کے ساتھ ساتھ ریلی شرکاء کی قیمتی جانیں بھی خطرے سے دوچار ہو سکتی ہیں۔دوسری جانب انتظامیہ کی اجازت نہ ملنے کے باوجود پی ٹی آئی کارکنان شہباز گل سے اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہوئے جبکہ عمران خان بھی جلسے سے خطاب کے لیے ایف نائن پارک پہنچے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…