جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ایل پی جی کم بھرنے پر جھگڑا، دکاندار نے رکشہ ڈرائیور کو پٹرول چھڑک کر مار ڈالا

datetime 20  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(این این آئی) ایل پی جی کم بھرنے پر جھگڑے کے دوران دکاندار نے رکشہ ڈرائیور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی، کم عمر بیٹا خود رکشہ چلا کر باپ کو ہسپتال لایا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔فیصل آباد کے علاقہ غلام محمد آباد میں مبینہ طور پر

رکشے میں ایل پی جی کم بھرنے پر جھگڑے کے دوران دکاندار نے رکشہ ڈرائیور کو پٹرول چھڑک کر بیٹے کے سامنے آگ لگادی۔جلتے ہوئے شخص کو بچانے اور مدد کیلئے کوئی نہ آیا تو کم عمر بیٹے نے خود رکشہ چلایا اور جھلسنے والے باپ کو الائیڈ ہسپتال پہنچایا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا۔ڈرائیور کے بیٹے نے کہا کہ والد گیس بھروانے دکان پر گئے تھے، دکاندار نے زیادہ گیس ڈال دی جس پر جھگڑا ہوا بعد میں والد گیس کے پیسے دینے گئے تو دکاندار نے پٹرول سے بھری بوتل میں آگ لگا کر والد پر پھینک دی جس سے وہ جل گئے،مقتول رکشہ ڈرائیور کا باپ بھی انصاف کی دہائی دیتا رہا۔ان کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کے ساتھ بڑا ظلم ہوا، ہمیں انصاف چاہئے، ان بچوں کے سر سے باپ کا سایہ چھین لیا۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…