اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد اسلام آباد انتظامیہ نے عوامی اجتماعات پر پابندی لگا دی ، دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے جو 23 اگست تک نافذ رہے گی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں 5سے زائد افرادکسی بھی جگہ پر اکٹھا ہونے پر پابندی ہے۔اعلامیہ کے مطابق اسلام ا?باد میں جلسے جلوس، ریلی اور عوامی اجتماع کی ممانعت ہوگی ،ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔واضح رہے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شہباز گل سے یکجہتی کے اظہار کیلئے آج ہفتہ کوریلی نکالنے کا اعلان کر رکھا ہے۔