نارووال کے چار سیاح رتی گلی کلاوڈ برسٹ طغیانی فلیش فلڈ میں بہہ گئے
نارووال(این این آئی)رتی گلی کلاوڈ برسٹ میں طغیانی فلیش فلڈ میں بہہ جانیوالے سیاحوں میں چار کا تعلق نارووال سے ہے ایک لاش برآمد جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے،
ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نیلم کے مطابق رتی گلی کلاوڈ برسٹ میں طغیانی فلیش فلڈ بہہ جانے والے سیاح 13اگست کی شام کو پانچ سیاح نیلم میں داخل ہوئے تھے جو 16اگست 2022کو شام پانچ بجے نالہ دواریاں میں آنے والی طغیانی کی نذر ہو گئےجن میں سے طلحہ جاوید کی نعش صندو ق سیداں کے
مقام سے دریائے نیلم سے مل گئی ہے جس کو نارووال بھیجا جا رہا ہے اس کے اہل خانہ سے رابطہ ہو چکا ہے ۔
ملنے والی نعش کے علاوہ باقی چار گمشدہ سیاح عمیر سجاد ولد محمد سجاد نارووال ،زبیر سجاد ولد محمد سجاد نارووال طلحہ جاوید ولد جاوید نارووال،
محمد اکمل ولد محمد عارف نارووال اور حسنات خٹک ولد عنایت اللہ سکنہ میانولی حال اسلام آباد شامل ہیں۔عمیر اور زبیر دونوں سگے بھائی ہیں اور انکا تعلق نواحی گاں ندوکے سے ہے۔