ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ملک بھر میں مزید مون سون بارشیں ، الرٹ جاری کر دیا گیا

datetime 14  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب میں 16 اگست سے موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث کراچی،ٹھٹھہ،بدین،حیدرآباد، دادو،جام شورو،سکھر،لاڑکانہ،شہید بینظیرآباد اور میرپور خاص میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ۔اس دوران ژوب،قلعہ سیف اللہ ،لورالائی ،بارکھان،کوہلو،

موسی خیل، شیرانی، سبی ، بولان،قلات،خضدار،لسبیلہ، آواران،تربت،پنجگور،پسنی،جیوانی اور ڈیرہ غازی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ۔16اگست کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔بارش کے باعث راولپنڈی،فیصل آباد،لاہور اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی/ اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ، مردان، فیصل آباد،لاہور اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ۔جبکہ راولپنڈی/ اسلام آباد ، شکر گڑھ، سیالکوٹ، نارووال، ایبٹ آباد،مانسہرہ، دیر ،کرک،بنوں، لکی مروت اورکشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔اس دوران کشمیر،خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں،گلیات اور مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔ رپورٹ کے مطابق آج اتوار کے روز سندھ،بلوچستان ،پنجاب، کشمیر اورخیبرپختونخوا میں بیشتر مقا مات پر جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران ز یر یں سندھ اور شمال مشر قی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کی توقع ہے ۔ پیر کے روز خیبرپختونخوا، کشمیر ، پنجاب، اسلام آباد، بلوچستان اور سندھ میں بیشتر مقا مات پر جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران خیبر پختو نخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب شمالی اور جنوبی بلوچستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش بھی متوقع ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ، بلوچستان ، پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان اور بونیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):سندھ: چھور 110، جیکب آباد 70، روہڑی 68، پڈعیدن 33، سکھر، سکرنڈ 27، شہید بینظیر آباد 26، کراچی (صدر 15، مسرور بیس، 10، کیماڑی، سعدی ٹاؤن

، قائد آباد، گلشن حدید، فیصل بیس07،نا ظم آباد06، اولڈ ایریا ایئرپورٹ، سٹی 04، یونیورسٹی روڈ، سرجانی ٹاؤن، گلشن معمار، ڈی ایچ اے 03، کورنگی 02 اور جناح ٹرمینل 01)، لاڑکانہ 6، ٹنڈوجام 5، موہنجوداڑو، دادو، بدین 3، مٹھی 2، بلوچستان: بارکھان 110، سبی 26، اورماڑہ 8، پنجگور، پسنی 5، تربت، کوئٹہ (سمنگلی) 3، خضدار، لسبیلہ، دالبندین، لورالائی، پشین 01، پنجاب

خانپور 56، ر حیم یار خان 48، مری 16، بہاولپور(ا ئیرپورٹ 04 اور سٹی )02، ڈی جی خان 02،کشمیر: گڑھی دوپٹہ 21، گلگت بلتستان: بابوسر 02، خیبرپختونخوا: بونیر 01۔گز شتہ روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: نورپورتھل، نوکنڈی42،دالبندین،چلاس، ڈی آئی خان اور جوہرآبادمیں41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…