لاہور( این این آئی)پنجاب نے وفاق سے صوبائی محصولات میں اپنا حصہ مانگ لیا ، پنجاب نے وفاق سے صوبائی محصولات میں 140 ارب روپے جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے وفاق سے اپنا حصہ مانگ لیا ہے جس کا مجموعی حجم 140ارب روپے ہے ، پنجاب حکومت کو ٹیکس کی مد میں صوبائی شیئر ملنے سے صوبے کے ترقیاتی بجٹ میں مزید اضافہ ہوگا ،ایف بی آر کی جانب سے وصول کیے گئے ٹیکس پر پنجاب کو شیئر ملنا قانونی حق ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حق کے لیے پنجاب حکومت متحرک ہوچکی ہے اور وفاقی حکومت کو باقاعدہ آگاہ کردیا گیا ہے کہ وہ صوبائی شیئر پنجاب کو منتقل کرے تاکہ اس کا بروقت استعمال ہوسکے ۔