بنوں ( آن لائن) بنوں سنٹرل جیل سے رہائی پانے والا نوجوان جیل میں ہی میٹرک سے ماسٹر تک تعلیم کے ساتھ ساتھ حافظ قرآن بھی بن گیا وزیراعظم پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی جشن آزادی کے موقع پر قیدیوں کیلئے سزائوں میں معافی کے اعلان سے مستفید
ہوکر رہا ہونے والے قیدی حیدر خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق ضلع کوہاٹ سے ہے اور قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی تھی آج میری رہائی 14اگست کی یوم آزادی کو حقیقی یوم آزادی کی صورت میں محسوس کر تا ہوں اس فیصلہ سے تما م قیدیوں کی خوشی کی انتہاء نہیں ہے اور حکومت وقت کا بہت شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیں پانچ سال معاف کر دیئے اور ہمیں آزادی جیسی نعمت نصیب کی اور ہم نے جیل میںبہت وقت گزارا جس میں افسران اور انتظامیہ کا تعاون زبردست رہا ہے اور قیدیوں کے ساتھ ان کا تعلق بہترین ہے صحت تعلیم نظام بہترین ہے میں نے اسی جیل میں میٹرک سے لیکر ماسٹر تک تعلیم حاصل کی قران ترجمہ کے ساتھ ساتھ قران پاک حفظ بھی مکمل کیا انٹر لینگویج الیکٹریشن ، کمپیوٹر اور انشاء اللہ میں اب معاشرے کا ایک کارآمد شہری بن چکا ہوں اور انشاء اللہ میں معاشرے میں رہتے ہوئے امن پسند رہونگا اور عوام کو بھی یہ بتانا چاہتا ہوں کہ امن کے ساتھ رہیں اور تعلیم پر توجہ سے ہی ترقی ممکن ہے اور برداشت ہی سے اپ ایک پر امن زندگی بسر کر سکتے ہیں ۔