کراچی (این این آئی)پاکستانی معروف اداکارہ سدرہ بتول نے مداحوں کو ڈراموں میں نظر نہ آنے کی وجہ بتائی ہے۔
گزشتہ روز اداکارہ سدرہ بتول نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر سوال جواب کا ایک سیشن رکھا۔اس دوران ایک انسٹاگرام صارف کا سدرہ بتول سے پوچھنا تھا کہ آپ نے ڈراموں میں کام کرنا بالکل چھوڑ دیا ہے۔جس کا جواب دیتے ہوئے سابق اداکارہ نے کہا کہ نہیں، اب سے بس میں اللہ کے لیے کام کروں گی، اگر کوئی ایسا ڈرامہ بنتا ہے جو کہ اسلام سے متعلق ہو تو میں ضرور کروں گی۔ایک صارف کا پوچھنا تھا کہ اچانک آپ کی زندگی میں اتنا بڑا بدلا کیسے آیا؟ ابھی حال ہی میں تو آپ فوٹو شوٹ کر رہی تھیں۔اس سوال کے جواب میں سدرہ بتول کا کہنا تھا کہ آپ کی زندگی میں تبدیلی کسی بھی لمحے آ سکتی ہے، آئندہ میں صرف حجاب میں کام کروں گی، کون کہتا ہے کہ حجاب میں کام نہیں کیا جا سکتا۔