لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگر نے پی ٹی آئی کارکنوں سے زیادتی کا ازالہ نہ ہونے پر وزارت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ مجھے میرے وزیر اعلیٰ پنجاب کا حکم ملا ہے جس نے
بھی مئی کے مہینے میں آئین اور قانون شکنی کی ہے اس کو نہیں چھوڑا جائے گا۔وزیر داخلہ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا مسلم لیگ (ن)کے وہ دبنگ لیڈر جنہوں نے پی ٹی آئی کارکنوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے ہم نے چیک کیا ہے آپ تو سارے اسلام آباد بیٹھے ہیں، واپس آئیں گے آپ؟۔کرنل (ر)ہاشم ڈوگر نے کہا کہ (ن)لیگ کے سارے لیڈرز پنجاب سے بھاگے ہوئے ہیں، پی ٹی آئی کارکنوں سے زیادتی کا ازالہ نہ ہوا تو عہدہ چھوڑ دوں گا۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ چوہان صاحب آپ کے لیڈر کی چوری پکڑی گئی،آپ روئیں،پیٹیں یا چیخیں کوئی فرق نہیں پڑتا،فارن فنڈنگ کا جس دن فیصلہ آیا آپ نے خود کہا کھودا پہاڑ نکلا چوہا،اب آپ کی چیخیں کیوں نکل رہی ہیں؟۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کے فیصلے میں ثابت ہوچکا ہے تحریک انصاف نے امریکی،بھارتی اور اسرائیلیوں سے فنڈنگ لی ،فارن فنڈنگ کی پیداوار جماعت کا فارن ایجنڈا بری طرح ایکسپوز ہو چکا ہے ،عمران خان کو نااہلی کے خوف سے اب رات کی نیند نہیں آرہی ،جب نوازشریف کے خلاف سازش ہورہی تھی عمران خان اس سازش کے مرکزی کردار تھے ،عمران خان کے خلاف کسی نے سازش نہیں کی۔