بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

اداکارہ مہوش حیات نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

datetime 6  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ مہوش حیات نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

کراچی(این این آئی)معروف اداکارہ مہوش حیات اور ہدایتکارہ لینا خان ایک اور بین الاقوامی اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے فنکارایک کے بعد ایک کامیابیوں کی جانب گامزن ہیں جس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے۔رپورٹ کے مطابق مارول سٹوڈیوز کی پہلی مسلم سپر ہیرو سیریز مس مارول کے

ذریعے بین الاقوامی فلم نگری ہالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ مہوش حیات کو یوکے مسلم فلم (یوکے ایم ایف)کے

سرپرستوں (پیٹرنز)میں شامل کرلیا گیا ہے۔اداکارہ کیساتھ معروف پاکستانی ہدایتکارہ اور ڈزنی سکرین رائٹر لینا خان بھی

یوکے ایم ایف کی سرپرست مقرر کی گئی ہیں۔ یوکے مسلم فلم کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے یہ اعلان کیا گیا ہے،

پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت فخر ہے کہ ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات اور معروف مصنفہ

اور ہدایت کارہ لینا خان یوکے ایم ایف کے سرپرستوں میں شامل ہوگئی ہیں۔اداکارہ مہوش حیات نے یہ اعزاز حاصل کرنے پر شکر ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ

فلموں کی عالمی تنظیم میں ان کی شمولیت سے تنظیم سمیت ابھرتے ہوئے مسلمان شوبز شخصیات کو بھی فائدہ ملے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…